شہباز شریف کا ترک صدر کو فون، زلزلے میں تباہی  پرتعاون کی پیشکش  کردی 

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیا اور زلزلے سے ہونے والی تباہی پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔

ترکی کے صدر سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وہ زلزلے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غمزدہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آزمائش کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے بھائی ترکی اور عوام کے ساتھ ہے اور زلزلے کی تباہی سے نمٹنے میں ترکی کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل تعاون کرے گا۔

شہباز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کی تباہی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے، قدرتی آفات اور موسمیاتی آفات کسی سرحد، خطے اور مخصوص قوم تک محدود نہیں ہیں۔

وزیراعظم پاکستان نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے فون کال اور حمایت پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ آپ کے اور پاکستانی عوام کے جذبات کی قدر کرتے ہیں۔

یاد رہے کہ ترکی اور شام میں آج صبح آنے والے 7.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 1500 سے زائد افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com