374
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے نئی تقرریوں کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے اپنے بڑے بیٹے شیخ خالد بن محمد زاید کو ابوظہبی کا ولی عہد مقرر کر دیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید نے اپنے بھائی شیخ منصور بن زاید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا نائب صدر مقرر کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی قطر کے نئے وزیر اعظم مقرر
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ شیخ محمد بن راشد امارات کے نائب صدر کے طور پر بھی اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔اس کے علاوہ، اماراتی صدر نے اپنے بھائیوں شیخ طحنون بن زاید اور شیخ حوزہ بن زاید کو ابوظہبی کا نائب حکمران نامزد کیا۔