شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی قطر کے نئے وزیر اعظم مقرر

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کوامیر قطر نے نیا وزیراعظم مقرر کردیا۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کے امیر تمیم بن حمد الثانی نے شیخ خالد بن خلیفہ بن عبدالعزیز الثانی کے مستعفی ہونے کے بعد وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن کو وزیر اعظم مقرر کر دیا ہے۔

شیخ محمد بن عبدالرحمن جو جنوری 2016 سے وزیر خارجہ ہیں، وزیر خارجہ کے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ 2017 میں نائب وزیر اعظم بننے کے بعد بھی وہ وزارت خارجہ کا چارج سنبھالے ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

قطر میں تارکین وطن کو اجرت نہ ملنے کی شکایات بہت زیادہ ہیں: اقوام متحدہ

ملک کے نئے وزیراعظم کو خزانہ اور معیشت کا بھی تجربہ ہے۔ انہوں نے 2014 میں قطر فنڈ برائے ترقی اور 2018 میں قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی کی سربراہی کی، جبکہ 2005 سے 2009 تک کونسل میں اقتصادی امور کے ڈائریکٹر کے طور پر بھی خدمات انجام دیں۔

2009 میں، شیخ محمد بن عبدالرحمن چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری سپورٹ پروجیکٹ کے ڈائریکٹر ہوتے ہوئے، امیر قطر تمیم بن حمد کا اعتماد جیتنے میں کامیاب ہوئے۔

مزید پڑھیں

قطر انویسٹمنٹ اتھارٹی پاکستان میں 3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com