شیخ رشید کا عمران خان کو طاقتوروں سے مفاہمت کا مشورہ

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) شیخ رشید نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت کا مشورہ دے دیا۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی کی مخالفت کرتے ہوئے عمران خان کو مفاہمت کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ جو کرنا تھا وہ ہوگیا، اب آگے چلتے ہیں، میری خواہش ہے کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے مفاہمت کرلیں۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آئی لیکن اصل ہاتھ نواز شریف کے ساتھ ہوا ہے، نواز شریف کے دل میں جو ہے وہی رہے گا، شہباز، زرداری اور فضل الرحمان جو چاہیں گے وہی ہوگا۔ .

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 17 جولائی پاکستان کے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرے گا، ضمنی انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو عمران خان قوم کو سڑکوں پر لائیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔