168
اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ (اے ایم ایل) کے سربراہ شیخ رشید کو مبینہ طور پر راولپنڈی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
شیخ راشد کے وکیل سردار عبدالرزاق نے ان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر داخلہ کو سادہ لباس میں ملبوس افراد نے راولپنڈی کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں ان کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے۔
ان کے مطابق شیخ رشید کو ان کے بھتیجے اور ایک نوکر سمیت نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔