اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی کے سربراہ شیخ رشید احمد نے پیر کو پیش گوئی کی ہے کہ اگست کا مہینہ ترقیوں، تقرریوں اور تنزلیوں کا مہینہ ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ مائنس اور پلس کا فیصلہ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے کرنا ہے، زمینی دیوتاؤں نے نہیں۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں سابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ حکمران اتحاد نے اپنے کیسز کو مدنظر رکھتے ہوئے نیب قانون میں ترامیم کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب موجودہ چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں تو عمران خان الیکشن کیسے مانیں گے۔
اے ایم ایل کے سربراہ نے مزید کہا کہ جو لوگ بدعنوانی سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں وہ بڑی مچھلیوں کا احتساب کریں گے۔
سماجی عدم مساوات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غریبوں کو جرائم پر جیلوں میں ڈالا جاتا ہے جبکہ اشرافیہ کو فائیو سٹار ہوٹلوں میں علاج دیا جاتا ہے۔
ملک میں سیاسی عدم استحکام پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکز اور صوبے محاذ آرائی میں مصروف ہیں جبکہ سیاسی جماعتیں بھی ایک دوسرے سے متصادم ہیں۔
شیخ رشید نے غیر یقینی سیاسی اور معاشی حالات کو ملک کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے 12 اگست کو اہم پریس کانفرنس کرنے کا اعلان بھی کیا۔