264
اردو ورلڈ کینیڈ ا( ویب نیوز ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو پنڈی پولیس نے مری موٹر وے سے گرفتار کر لیا، گرفتاری کے بعد انہیں اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ منتقل کر دیا گیا۔
بعد ازاں پولیس نے شیخ رشید کو اسلام آباد کے تھانہ آبپارہ سے طبی امداد کے لیے پولی کلینک اسپتال منتقل کردیا۔پولیس حکام کا دعویٰ ہے کہ شیخ رشید نشے میں تھا، شیخ رشید کے قبضے سے مہنگے برانڈ کی شراب برآمد ہوئی ہے۔
پولیس کے مطابق شیخ رشید کے قبضے سے ایم فور رائفل، کلاشنکوف اور آٹومیٹک گن بھی برآمد ہوئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایف آئی آر کے مطابق شیخ رشید نے الزام لگایا ہے کہ آصف زرداری نے عمران خان کو قتل کرنے کے لیے دہشت گردوں کی خدمات حاصل کی ہیں، جس کا مقصد آصف زرداری کو بدنام کرنا ہے۔
ذرائع کے مطابق شیخ رشید کے خلاف تھانہ آبپارہ میں مقدمہ پی پی راولپنڈی ڈویژن کے صدر راجہ عنایت الرحمان کی درخواست پر درج کیا گیا۔