اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے بے گناہ ووٹر کو گلی محلے میں ذلیل و رسوا کیا۔
شیخ رشید احمد نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ ملک میں اس قدر بے یقینی اور افواہیں ہیں کہ آئین و قانون کے مطابق اسمبلیاں تحلیل ہونے میں صرف چار ہفتے رہ گئے ہیں لیکن الیکشن کمیشن کا فیصلہ ابھی باقی ہے۔ پوری قوم الیکشن کا انتظارکررہی ہے
ملک میں اس قدر قیاس بے یقینی اور افواہوں کا زور ہے کہ آئین اور قانون کے تحت اسمبلیاں ٹوٹنے میں صرف چار ہفتے باقی ہیں لیکن الیکشن کمیشن کے فیصلے کا ساری قوم کو ابھی تک انتظار ہے لوگ سوچ رہے ہیں پاکستان میں الیکشن وقت پر ہونگے یا نہیں ہونگے اگر ہونگے تو اکتوبر میں ہونگے یا نومبر…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 11, 2023
انہوں نے کہا کہ لوگ سوچ رہے ہیں کہ پاکستان میں انتخابات وقت پر ہوں گے یا نہیں۔ پندرہ ماہ میں حکومت نے کوئی ایسا کام نہیں کیا جو عوام میں جا کر منہ دکھانے کی پوزیشن میں ہو۔
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جو شخص آٹا خریدنے، بجلی کا بل دینے، بچوں کی فیس ادا کرنے، گھر کا کرایہ ادا کرنے جاتا ہے وہ حکومت سے بیزار اور نفرت کا اظہار کرتا ہے اور وقت کا انتظار کر رہا ہے۔ اسے ووٹ کا حق کب ملے گا اور موجودہ حکومت سے نجات کب ملے گی؟
انہوں نے کہا کہ عدلیہ کے فیصلوں کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، سیاسی کارکنوں کے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا جا رہا ہے، کسی کی عزت، جان و مال، کپڑے چار دیواری کے اندر محفوظ نہیں
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے بے گناہ ووٹرز کو گلیوں میں ذلیل و رسوا کیا، وہ رات کے اندھیرے میں ان کو گھروں سے اٹھا کر جیلوں میں لے جاتے ہیں۔ کوئی قانون نہیں، کوئی شنوائی نہیں، بس پریس کانفرنس کے بعد رہائی کا سوال ہے۔