سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے لکھا کہ میں پوری قوم کا شکر گزار ہوں، جن کی دعاؤں سے مجھے رہا کیا گیامجھے کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
میں ساری قوم کا، اپنی ماؤں بہنوں بیٹیوں کا مشکور ہوں جن کی دعاؤں سے کم و بیش 40 روزہ چلے کے بعد مجھے رہائی نصیب ہوئی۔ مجھے نہیں معلوم کہ میں نے یہ چلہ کس جگہ پر کاٹا ہے لیکن مجھے چلے کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی۔ اب میری زندگی کا مشن ان تمام لوگوں کو جو…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 22, 2023
انہوں نے کہا کہ اب میری زندگی کا مشن ان تمام لوگوں کو عام معافی دینا ہے جو روپوش ہیں یا چھپ رہے ہیں یا جنہوں نے 9 مئی کی غلطی کی یا جو جیلوں میں بے گناہ ہیں۔
سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ آج پہلی بار اپیل کر رہا ہوں کہ 9 مئی کی غلطی کرنے والوں کو معافی دینے کی اپیل کے مشن میں میرا ساتھ دیں، کل سے اس مشن کا آغاز کر رہا ہوں۔
میں ساری قوم کا، اپنی ماؤں بہنوں بیٹیوں کا مشکور ہوں جن کی دعاؤں سے کم و بیش 40 روزہ چلے کے بعد مجھے رہائی نصیب ہوئی۔ مجھے نہیں معلوم کہ میں نے یہ چلہ کس جگہ پر کاٹا ہے لیکن مجھے چلے کے دوران کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف نہیں پہنچائی گئی۔ اب میری زندگی کا مشن ان تمام لوگوں کو جو…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) October 22, 2023
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ قوم کی دعاؤں کی ضرورت ہے، انشاء اللہ کامیابی ہمارا مقدر بنے گی اور اللہ تعالیٰ ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کی دعاؤں سے اس مشن میں ضرور سرخرو کرے گا۔