اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں دائر کر دی گئی۔
سیشن جج طاہر محمود نے شیخ رشید کی درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج کو بھجوا دی، ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا شیخ رشید کی درخواست ضمانت کی سماعت کل کریں گے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ استغاثہ نے پولیس کی مدد سے شیخ رشید پر جھوٹے الزامات لگائے اور ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹس کی معطلی کے باوجود شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔
درخواست گزار کے مطابق شیخ رشید کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے اور پولیس نے ان کے خلاف اختیارات کا ناجائز استعمال کیا ہے۔ شیخ رشید اڈیالہ جیل میں ہیں مزید تفتیش کی ضرورت نہیں۔
استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شیخ رشید کی درخواست ضمانت منظور کرے۔