شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد کردی گئی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)راولپنڈی کی عدالت نے شیخ رشید کی لال حویلی خالی کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد کر دی۔

راولپنڈی کی سول جج نوید اختر کی عدالت نے شیخ رشید کی حکم امتناعی کی درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ عدالت کسی ادارے کو قانون کے مطابق کارروائی سے نہیں روک سکتی۔ عدالت نے آئندہ سماعت 15 فروری کو مقرر کرتے ہوئے فریقین کو طلب کر لیا۔

شیخ رشید کی جانب سے دائر حکم امتناعی کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ لال حویلی کیس اور متروکہ وقف املاک کے فیصلے کے خلاف اپیلیں زیر التوا ہیں۔ لال حویلی کو زبردستی خالی کروانا غیر قانونی اور سیاسی انتقام ہے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ محکمہ متروکہ وقف املاک سیاسی انتقامی کارروائیاں کر رہا ہے لہٰذا لال حویلی خالی کرانے سے روکا جائے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca