امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی سربراہ شیلا جیکسن انتقال کر گئیں

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی کانگریس میں پاکستان کاکس کی سربراہ کانگریس وومن شیلا جیکسن لی کا انتقال ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شیلا جیکسن لی کی عمر 74 سال تھی اور انہیں لبلبے کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ہیوسٹن سے تعلق رکھنے والی شیلا جیکسن ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی ڈیموکریٹک کانگریس کے سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دینے والے ارکان میں سے ایک تھیں۔

شیلا جسکن نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1994 میں بطور ڈیموکریٹ کیا، پہلے پرائمری انتخابات میں 4 بار کے ڈیموکریٹ کریگ واشنگٹن کو شکست دی۔حکومت پاکستان نے شیلا جیکسن کو ان کی خدمات کے اعتراف میں ستمبر 2022 میں ہلال پاکستان سے نوازا۔شیلا جیکسن عوامی میٹنگوں میں شرکت کرنے اور ہیوسٹن کے اپنے علاقے کے لیے وفاقی فنڈنگ کے لیے لڑنے کے لیے بھی جانی جاتی تھیں، انہوں نے شہر کے لائٹ سسٹم کو بہتر بنانے کے لیے 2009 میں $1 بلین کا وعدہ کیا. رقم منظور کر لی گئی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔