اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پر فیصلہ جاری کر دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیتے ہوئے ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کو غیر منصفانہ اور غیر قانونی قرار دیا ہے۔
اس معاملے پر عدالت نے ڈی جی امیگریشن کو کہا ہے کہ شیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکال کر ایک ہفتے میں رپورٹ کریں، ڈی جی امیگریشن ایک ہفتے میں ڈپٹی رجسٹرار ہائی کورٹ کو رپورٹ کریں۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے محفوظ فیصلہ سنا دیا۔
واضح رہے کہ شیریں مزاری کا نام اسلام آباد پولیس کی سفارش پر پاسپورٹ ایگزٹ لسٹ (پی سی ایل) میں شامل کیا گیا تھا۔