100
تحریک انصاف کے ترجمان کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق پی ٹی آئی کے آفیشل پیج پر جاری ہونے والی پریس ریلیز ہی پارٹی بیانیہ کی عکاسی کرتی ہے, کسی فرد کی طرف سے دیا گیا بیان پارٹی کی پالیسی کی عکاسی نہیں کرتا.
پی ٹی آئی کے ترجمان کے مطابق پریس ریلیز پارٹی کے تمام ممبران کے لیے ہے نہ کہ کسی فرد کے لیے جب کہ بانی چیئرمین تحریک انصاف کے دفتر کی ہدایات کے ساتھ پریس ریلیز جاری کی جا رہی ہے چیئرمین اور سیکرٹری جنرل کے دفتر کی منظوری سے پریس ریلیز جاری کی جاتی ہے۔