شیریں مزاری کا سیاست چھوڑنا ،ملک جمہوریت اور پی ٹی آئی کیلئے بڑا نقصان ہے، سول سوسائٹی 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پی ٹی آئی کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کے فیصلے پر صحافیوں اور سول سوسائٹی کے ارکان نے مایوسی کا اظہار کیا اور گزشتہ دو ہفتوں سے پیدا ہونے والے حالات کی مذمت کی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ میری گرفتاری، اغوا اور رہائی کے دوران 12 روز تک میری صحت اور صورتحال اور بیٹی ایمان مزاری کو جس آزمائش سے گزرنا پڑا  میں نے وہ ویڈیو بھی دیکھی جب میں تیسری بار جیل جا ر ہی تھی تو وہ بہت رو رہی تھی۔

 

انہوں نے کہا کہ اس لیے میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں فعال سیاست چھوڑ دوں، میں آج سے پی ٹی آئی یا کسی سیاسی جماعت کا حصہ نہیں بنوں  گی، میرے بچے، میری والدہ اور میری صحت اب میری ترجیح ہے۔ میں ان پر زیادہ توجہ دوںگی۔

سینئر صحافی حامد میر نے ان کے سیاست چھوڑنے کے فیصلے کو ملک میں جمہوریت اور انسانی حقوق کے لیے بہت بڑا نقصان قرار دیا۔

 

شاہ زیب خانزادہ نے بھی پی ٹی آئی کے سابق رہنما کے اعلان پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اسے جمہوریت کے لیے ‘شرمناک ن قرار دیا۔

شاہ زیب خانزادہ نے کہا کہ وہ 72 سالہ خاتون ہیں، آپ کے ان سے اختلافات ہوسکتے ہیں لیکن آپ انہیں بار بار جیل میں نہیں ڈال سکتے، انہیں پارٹی چھوڑنے کے لیے ضمانت دی گئی۔

سیاسی تجزیہ کار مشرف زیدی نے کہا کہ یہ پیش رفت حکومت، فوج اور پورے ملک کے لیے سراسر بدنامی ہے۔

نیویارک ٹائمز پاکستان کے نمائندے سلمان مسعود نے کہا کہ شیریں مزاری کا فیصلہ واضح طور پر زبردستی اور دباؤ کے ذریعے کیا گیا تھا۔

سینئر صحافی محمد مالک نے کہا کہ جس طرح سے شیریں مزاری کو ان کی پارٹی اور سیاست چھوڑنے پر مجبور کیا گیا اس سے انہیں دکھ ہوا ہے۔

 

ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ شیریں مزاری نے حقیقت میں کچھ کہے بغیر بہت کچھ کہہ دیا جب انہوں نے اپنی بیٹی کی 12 دن کی حالت زار کو اپنی ترجیحات درست کرنے کی بڑی وجہ قرار دیا

 

انہوں نے کہا کہ ان کا پارٹی چھوڑنا ان کی پارٹی کا نقصان ہے؟ ہاں یہ بہت بڑا نقصان ہے لیکن ان کا یہ فیصلہ پاکستان کی قومی سیاست اور انسانی حقوق کی تحریک کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔

وزیر اعظم شہباز شریف کے سابق معاون خصوصی فہد حسین نے کہا کہ شیریں مزاری کے فیصلے کے پیچھے وجوہات ‘حقیقی  ہیں۔

صحافی مہرین زہرہ ملک نے امید ظاہر کی کہ شیریں مزاری سیاست سے عارضی رخصت لے رہی ہیں۔

ٹوئٹر پر بیان میں انہوں نے کہا کہ ان کا سیاست سے مستقل کنارہ کشی بہت بڑا نقصان ہوگا، پاکستان کو سیاست میں ان جیسے لوگوں کی ضرورت ہے، میں آج اس ملک کے لیے بہت افسردہ ہوں۔

شیریں مزاری کے پی ٹی آئی چھوڑنے کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے جنوبی ایشیائی امور کے تجزیہ کار اور امریکی اسکالر مائیکل کوگل مین نے کہا کہ ’اسٹیبلشمنٹ ہر سطح پر پارٹی پر گرفت مضبوط کر رہی ہے‘۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ شیریں مزاری کا پی ٹی آئی چھوڑنا پارٹی کے لیے بڑا دھچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پارٹی کے دیگر رہنماؤں نے دباؤ میں آکر استعفیٰ دیا ہے لیکن شیریں مزاری جیسا سینئر کوئی نظر نہیں آیا۔

تجزیہ کار اور صحافی مظہر عباس نے کہا ہے کہ یہ تحریک انصاف اور عمران خان کے لیے امتحان کا وقت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے پارٹی اور سیاست چھوڑنے کے اعلان پر مظہر عباس کا کہنا تھا کہ اگرچہ ہماری جھلسی ہوئی سیاسی تاریخ میں یہ کوئی نئی بات نہیں ہے لیکن یہ وقت ماضی سے کچھ سبق سیکھنے کا ہے۔

 

دریں اثناء وزیر موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے سیاسی بنیادوں پر ہونے والی گرفتاریوں کی کبھی حمایت نہیں کی تاہم پی ٹی آئی کے رہنماؤں کو جو بھی مسائل درپیش ہیں وہ ان کے اپنے بنائے ہوئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ ان تمام لوگوں کو مبارک ہو جو سمجھتے ہیں کہ ان کے اس طرح سیاست چھوڑنے سے ہماری سیاست آگے بڑھے گی۔

 

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com