18
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)سوشل میڈیا صارفین نے دوحہ میں جوڑے کی ریمپ واک کو فیشن کی دنیا میں ایک ناقابل فراموش لمحہ قرار دیا۔
دوحہ میں معروف پاکستانی کرکٹر شعیب ملک اور ان کی دوسری اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید کی ریمپ واک شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی
اداکارہ اور کرکٹر نے حال ہی میں اپنی شادی کی پہلی سالگرہ منانے کے بعد دوحہ میں ایک فیشن ایونٹ میں شرکت کی، جہاں ان کی ریمپ واک نے مداحوں کے دل جیت لیے۔
دوحہ میں ہونے والی اس تقریب میں شوبز اور فیشن انڈسٹری کے کئی نامور چہروں نے شرکت کی۔. ثناء جاوید اور شعیب ملک نے بھی تقریب میں اپنی موجودگی سے دھوم مچا دی۔.
سوشل میڈیا صارفین نے دوحہ میں جوڑے کی ریمپ واک کو فیشن کی دنیا میں ایک ناقابل فراموش لمحہ قرار دیا اور تعریفی تبصرے کیے۔.