ویسٹ یارکشائر کانٹی پولیس نے نومولود کی لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا تاہم ابھی تک کسی ورثا ء کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس کی تفتیش تاحال جاری ہے۔تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ پہلی ترجیح نومولود کی ماں کو تلاش کرنا ہے، جسے اس وقت فوری طبی امداد کی ضرورت ہوگی۔
اس لیے ماں سے کہا جاتا ہے کہ وہ اپنی صحت کے لیے آگے آئیں،ویسٹ یارکشائر کانٹی پولیس کے تفتیشی افسران نے مزید کہا کہ وہ ماں کا پتہ لگانے اور اسے ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے لیے نیشنل ہیلتھ سروس سے مکمل رابطے میں ہیں۔پولیس نے اس سلسلے میں بار کے مالکان، عملے اور ملاقاتیوں سے بھی تفتیش کی ہے تاہم نومولود کے لواحقین کے بارے میں کچھ نہیں ملا۔