نائیجیریا، مسجد میں فائرنگ ، 7 نمازی شہید، متعدد زخمی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) نائجیریا کی شمال مغربی ریاست کدونا میں نامعلوم مسلح ملزمان نے مسجد میں گھس کر نمازیوں پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 7 نمازی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ریاست کدونا کے ایک دور افتادہ گاؤں کی مسجد میں اس وقت فائرنگ کی گئی جب نمازیوں کی بڑی تعداد نماز ادا کر رہی تھی۔ ملزمان نے پوری کارروائی اطمینان سے کی اور فرار ہو گئے۔

کدونا پولیس کے ترجمان منصور ہارونہ نے رائٹرز کو بتایا کہ حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے، ابھی تک کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔مسجد میں فائرنگ سے زخمی ہونے والے 10 سے زائد نمازیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں دو نمازیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔گزشتہ 3 سالوں سے، مسلح گروہوں نے نائجیریا کے شمال مغرب میں امن و امان کو درہم برہم کر رکھا ہے۔

ہزاروں لوگوں کو اغوا کرکے تاوان دیا گیا اور درجنوں کو عدم ادائیگی پر قتل کیا گیا۔سڑک پر سفر کرنا محفوظ ہے اور نہ ہی بھتہ اور تاوان کی ادائیگی کے بغیر کھیتی باڑی کرنا آسان ہے۔ پولیس اور فوج ان علاقوں میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے حملے کی زد میں ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com