106
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جنوب مشرقی یورپی ملک مونٹی نیگرو میں ریسٹورنٹ سمیت مختلف مقامات پر فائرنگ کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مونٹی نیگرو کے ایک ریسٹورنٹ میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 7 افراد ہلاک ہوگئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 45 سالہ حملہ آور ایکو مارٹینووچ کا ریسٹورنٹ میں کسی سے جھگڑا ہوا۔ حملہ آور ہتھیار پھینک کر فرار ہو گیا۔مونٹی نیگرو میں دو دیگر مقامات پر بھی فائرنگ ہوئی جس میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ واقعے کے بعد حملہ آور نے خود کو گولی مار لی۔