اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز) شارٹ فال 7 ہزار 130 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا جس کے بعد لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 16 گھنٹے سے بڑھ گیا۔
ذرائع پاور ڈویژن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 21 ہزار 570 میگاواٹ ہے جبکہ مجموعی طلب 28 ہزار 700 میگاواٹ ہے۔ پانی سے 6 ہزار 574 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے اور سرکاری تھرمل پلانٹس ایک ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں۔
نجی شعبے کے پاور پلانٹس کی کل پیداوار 10,500 میگاواٹ ہے۔ ونڈ پاور پلانٹس 750 میگاواٹ اور سولر پلانٹس 100 میگاواٹ بجلی پیدا کرتے ہیں۔ باگاس سے چلنے والے پلانٹس 77 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہے ہیں جب کہ ایندھن سے 2,569 میگاواٹ بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق بجلی کا شارٹ فال بڑھنے کے باعث ملک بھر کے بڑے شہروں میں 12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جب کہ زیادہ نقصان والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 16 گھنٹے ہے۔