اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) اسلام آباد سمیت ملک بھر میں جان بچانے والی 131 ادویات کی شدید قلت پیدا ہوگئی۔
وزارت صحت کے حکام نے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ)کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب زیادہ تر ادویات ملٹی نیشنل فارماسیوٹیکل کمپنیوں کی ہیں۔
وزارت صحت کے حکام نے ڈریپ سے ادویات کی بلاتعطل فراہمی کے لیے اقدامات کرنے کی درخواست کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں
پشاور , 3 بڑے ہسپتال انسولین اور بے ہوشی کی ادویات سے محرو م
دوسری جانب ڈریپ حکام کا کہنا ہے کہ ادویات کی عدم دستیابی کے معاملے کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے، ڈریپ نے زیادہ تر غائب ادویات کی قیمتیں بڑھانے کی سفارش کی ہے۔