جماعت اسلامی کی کال پر لاہور اور دیگر شہروں میں شٹر ڈائون ہڑتال، دکانیں بند

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے جماعت اسلامی کی کال پر ملک بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جا رہی ہے جس کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں تجارتی مراکز مکمل طور پر بند ہیں۔.

لاہور میں بادامی باغ آٹو پارٹس مارکیٹ مکمل طور پر بند ہے جبکہ شہر کے تمام کار ڈیلر بازار بھی بند ہیں۔. اردو بازار، مال روڈ اور اندرون شہر کے دیگر بازاروں میں بھی آج کاروبار بند رہے گا۔.ج

جماعت اسلامی کی کال پر انارکلی اور ملحقہ بازار بھی بند ہیں۔. شاہ عالم مارکیٹ، براندرتھ روڈ، ہال روڈ اور ملحقہ بازار بھی بند رہیں گے۔. ریڈی میڈ گارمنٹس، سولر مارکیٹ بھی بند ہے جبکہ شہر کی مین گرین مارکیٹ بھی مکمل طور پر بند ہے۔.

دریں اثنا، پشاور میں قصہ خوانی، خیبر بازار، پیپل منڈی، صدر، ہشت نگری اور دیگر اہم کاروباری علاقوں میں دکانیں بند ہیں، جب کہ تاجروں کی تنظیم کے مطابق رام پورہ گیٹ پر احتجاجی کیمپ بھی لگایا جائے گا۔.

جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال غزہ کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہے۔. پاکستانی قوم فلسطینیوں کی نسل کشی کو برداشت نہیں کر سکتی۔.ا

ٓل سٹی ٹریڈرز الائنس کراچی نے ہڑتال سے علیحدگی کا اعلان کر دیا۔.دوسری جانب کراچی میں آل سٹی ٹریڈرز الائنس نے جماعت اسلامی کی ہڑتال سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔.ٹریڈرز الائنس کے رہنما شرجیل گوپلانی نے کہا ہے کہ کراچی ٹمبر مارکیٹ آج بھی پوری طرح کھلی رہے گی۔.

ہمارا جماعت اسلامی کی طرف سے بلائی گئی ہڑتال سے کوئی تعلق نہیں ہے

۔.جماعت اتحاد مارکیٹ ایسوسی ایشن کے چیئرمین شیخ محمد ارشاد نے خط میں الزام لگایا ہے کہ انہیں آج کی ہڑتال کے حوالے سے جماعت اسلامی کی جانب سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہو رہے ہیں اور انہوں نے پولیس سے تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔