167
مختلف سیاسی جماعتوں اور تاجر تنظیموں نے بھی اتحاد اہل سنت بلوچستان کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
گزشتہ روز اتحاد اہلسنت بلوچستان کے رہنماؤں نے سانحہ مستونگ کے ماسٹر مائنڈ کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے یکم اکتوبر کو صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی۔
واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں جمعہ کو ہونے والے خودکش دھماکے میں شہدا کی تعداد 60 ہوگئی ہے۔
نگراں وفاقی وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا تھا کہ وہ داعش اور ٹی ٹی پی کا پیچھا کریں گے اور ملک میں دہشت گردوں اور سہولت کاروں کے خلاف جتنا بڑا آپریشن ہو سکے گا کریں گے۔