اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان بیورو آف شماریات نے درآمدات، برآمدات اور تجارت کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں ایل این جی، موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جب کہ سویابین اور پام آئل کی درآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
ایل این جی کی درآمدات کا حجم 2.551 بلین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 17 فیصد کم ہے۔ فروری میں ایل این جی کی درآمدات کا حجم 358 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ سال فروری کے مقابلے میں 15 فیصد زیادہ ہے۔
جولائی سے فروری تک 448 ملین ڈالر مالیت کے موبائل فونز کی درآمد پر زرمبادلہ خرچ کیا گیا جو کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں 68 فیصد کم ہے۔ فروری میں موبائل فون کی درآمدات میں سال بہ سال کی بنیاد پر 77 فیصد کمی ہوئی۔ فروری میں موبائل فون کی درآمد پر 33 ملین ڈالر کا زرمبادلہ خرچ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 142 ملین ڈالر تھا۔