9
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اڈیالہ جیل میں ہونے والی گزشتہ سماعت کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا ہے۔ عدالتی حکم کے مطابق جیل حکام کو ہدایت دی گئی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے وکلا اور اہل خانہ کو آئندہ جیل میں ہونے والی کارروائی میں شریک ہونے دیا جائے۔
اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اپنے تحریری حکم میں کہا ہے کہ وہ وکلا جن کے وکالت نامے عدالت میں جمع ہو چکے ہیں، انہیں بغیر رکاوٹ سماعت میں آنے کی اجازت دی جائے۔ اسی طرح جیل کے باہر موجود قریبی رشتہ دار بھی کارروائی میں شامل ہو سکیں گے۔
یاد رہے کہ بیرسٹر سلمان صفدر نے یہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے ایک درخواست دائر کی تھی کہ جیل سماعت کے دوران وکلا اور اہل خانہ کو روکا جا رہا ہے۔ عدالت نے اس درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے ہدایات جاری کیں اور معاملہ نمٹا دیا۔