229 اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پاکستان اور چین کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے۔
چینی نائب وزیراعظم کے دورہ پاکستان کے دوران دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور چینی نائب وزیراعظم ہی لائفنگ بھی موجود تھے۔
اس سے قبل پاکستان کا دورہ کرنے والے چین کے نائب وزیراعظم ہی لیفنگ نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم ہاؤس پہنچنے پر وزیر اعظم شہباز شریف نے چین کے نائب وزیر اعظم ہی لیفنگ کا استقبال کیا اور کابینہ کے اراکین کا تعارف کرایا۔
بعد ازاں چینی وفد اور پاکستانی حکام کے درمیان وفود کی سطح پر ملاقاتیں ہوئیں۔ جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کی تقریب ہوئی۔