کینیڈ ا کی خالصتان ریفرنڈم کی اجازت ،سکھ 23 نومبر کو ووٹ ڈالیں گے

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )ریفرنڈم کینیڈا کے دارالحکومت میں واقع قومی تاریخی مقام “بلنگز اسٹیٹ” میں منعقد ہوگا، امریکا، دنیا بھر سے ہزاروں سکھ اوٹاوا پہنچنا شروع

ریفرنڈم بھارتی پنجاب کو آزادی دلانے کا ’’قانونی، جمہوری اور عالمی اصولوں کے مطابق عمل، فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں ، گرپتونت سنگھ
اوٹاوا (این این آئی) کینیڈین حکومت نے 23 نومبر کو "خالصتان ریفرنڈم” کے انعقاد کی باضابطہ اجازت دے دی ہے، جس کے بعد امریکا، یورپ اور دنیا کے دیگر ممالک سے ہزاروں سکھ اوٹاوا پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ ریفرنڈم کینیڈا کے دارالحکومت میں واقع قومی تاریخی مقام “بلنگز اسٹیٹ” میں منعقد ہوگا، جہاں سکھ کمیونٹی بڑے پیمانے پر شرکت کی تیاریوں میں مصروف ہے۔سکھ فار جسٹس (SFJ) کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کینیڈین حکومت کے اس فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ خالصتان ریفرنڈم بھارتی پنجاب کو آزادی دلانے کا ’’قانونی، جمہوری اور عالمی اصولوں کے مطابق‘‘ عمل ہے۔ ان کے مطابق یہ منظوری اس حقیقت کی توثیق ہے کہ سکھ برادری کو پرامن سیاسی اظہارِ رائے اور حق خود ارادیت کا حق حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ 23 نومبر کا دن سکھ قوم کیلئے تاریخی حیثیت رکھتا ہے جبکہ 24 نومبر کو بھی سکھ ووٹرز اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے ووٹ کے ذریعے اپنی رائے کا اظہار جاری رکھیں گے۔ ریفرنڈم مکمل طور پر پرامن، قانونی اور عالمی قوانین کے تحت ایک شفاف سیاسی عمل ہے۔ گرپتونت پنوں نے سکھ ووٹرز سے اپیل کی کہ وہ بڑی تعداد میں بلنگز اسٹیٹ پہنچیں اور پرامن، جمہوری انداز میں اپنے حقوق کے دفاع کیلئے ووٹ ڈالیں۔خالصتان ریفرنڈم کی منظوری کے بعد سکھ کمیونٹی میں جوش و جذبہ بڑھ گیا ہے، جبکہ دنیا بھر کے سیاسی و انسانی حقوق کے حلقوں نے اس عمل کو ’’رائے دہی کی آزادی‘‘ کے اصول کے تحت اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں