اردو ورلڈ کینیڈا (ویب نیوز)سیکیورٹی فورسز کی عدم دستیابی کے باعث سندھ حکومت نے ایک بار پھر بلدیاتی انتخابات کرانے سے انکار کردیا۔
سندھ حکومت نے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ سیکیورٹی فورسز کی دستیابی تک ملتوی کیا جائے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بھی شرکت کی، اجلاس کے شرکاء کو سیاسی رہنماؤں اور کارکنوں کو درپیش سیکیورٹی خدشات سے آگاہ کیا۔ وفاقی حکومت نے پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی تعیناتی سے معذرت کر لی ہے جب کہ صورتحال کا تقاضا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے، جب کہ سیکریٹری الیکشن کمیشن نے کراچی اجلاس کی تفصیلات کمیشن کو ارسال کردی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی رائے کا جائزہ لیا جائے گا جب کہ الیکشن کمیشن سندھ حکومت کی جانب سے انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست پر غور کرے گا۔
چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں اراکین اور متعلقہ افسران شرکت کریں گے۔