27
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اسرائیل نے طاقتور میزائلوں سے لبنان پر 10 بڑے فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 91 زخمی ہوئے۔.
غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ کی بیٹی زینب نصراللہ کی شہادت کی بھی اطلاعات ہیں، حملوں میں 6 عمارتیں تباہ ہوئیں، اسرائیلی فوج نے حزب اللہ ہیڈ کوارٹر کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا۔.
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی مرکزی کمان عمارت کے نیچے واقع تھی، بمباری کا اصل ہدف حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ تھے، امریکہ نے اسرائیلی حملوں سے لاعلمی کا اظہار کیا۔.