اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)لکی مروت میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی گاڑی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں چھ پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس ترجمان کے مطابق حملہ چوکی عباسی کی پولیس وین پر ہوا جو معمول کے گشت پر تھی کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی۔
شہید ہونے والوں میں اے ایس آئی عالم دین اور پانچ کانسٹیبل پرویز، محمود، دل جان، عبید اللہ احمد اور نواز شامل ہیں۔
واقعے کے بعد پولیس کی مزید نفری علاقے میں بھیج دی گئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے پولیس وین پر دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کی اور شہداء کو خراج عقیدت بھی پیش کیا، انہوں نے مزید کہا کہ پولیس نے دہشت گردی کے خلاف ہر اول دستے کا کردار ادا کیا ہے۔
مادر وطن کے لیے جانیں قربان کرنے والے بیٹوں کو قوم سلام پیش کرتی ہے۔ دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، پورا پاکستان دہشت گردی کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہو گا۔
شہباز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ صوبائی حکومت مرحوم کو اعزازات اور شہدا پیکج دے۔
دریں اثناء وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔