142
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے قریب چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد بار رابطے کے باوجود سیسنا طیارے کی جانب سے کوئی جواب نہ ملنے پر ایف 16 لڑاکا طیارے بھیجے گئے۔
یہ بھی پڑھیں
امریکی F-16 لڑاکا طیارہ دوران پرواز گر کر تباہ
واشنگٹن میں لڑاکا طیاروں کی تیز آوازوں سے شہری پریشان ہوگئے۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ واضح نہیں کہ طیارے نے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی یا نہیں۔امریکی حکام کا کہنا ہے کہ لڑاکا طیاروں نے چھوٹے طیارے کو نشانہ نہیں بنایا۔