پنجاب کے 10 اضلاع میں آج سمارٹ لاک ڈاؤن 

پراونشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے سمارٹ لاک ڈاؤن کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق آج بروز ہفتہ 10 اضلاع لاہور، ننکانہ، شیخوپورہ، قصور، گوجرانوالہ، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد اور منڈی بہاؤالدین کو لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ کو 10 اضلاع میں نقل و حرکت پر پابندی ہوگی، تمام سرکاری و نجی اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں بند رہیں گی اور آن لائن کلاسز کی اجازت ہوگی جب کہ بازار، دکانیں، جم، سینما ہال اور دفاتر سہ پہر 3 بجے کے بعد کھلیں گے۔

دوسری جانب لاہور میں چند روز قبل ہونے والی بارشوں کے بعد فضائی آلودگی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، صوبائی دارالحکومت کو دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار دیا گیا جہاں صبح سات بجے پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 374 ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ بدھ کو نگراں وزیراعلیٰ پنجاب نے سموگ کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اہم اجلاس طلب کیا تھا، جس میں ہفتے کو اسکول، کالج اور یونیورسٹیز بند رکھنے اور کاروباری مراکز کھولنے سے متعلق فیصلے کیے گئے تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں