سموگ،پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے۔.صوبائی دارالحکومت لاہور فضائی آلودگی کے لحاظ سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے،

شہر میں سموگ کی اوسط شرح 753 تک پہنچ گئی ہے۔.لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈی ایچ اے فیز 8 کا ایئر کوالٹی انڈیکس 1391، امریکن قونصلیٹ 860 جبکہ مال روڈ ایریا کا ایئر کوالٹی انڈیکس 806 جبکہ عسکری 10 ایریا کا اے کیو آئی 725 تک پہنچ گیا ہے۔.
اس کے علاوہ ملتان کا اے کیو آئی 527، اسلام آباد 226 اور راولپنڈی کا ایئر کوالٹی انڈیکس 248 تک پہنچ گیا۔.
ہوا میں زہریلے ذرات کی وجہ سے شہریوں کو سانس لینے سمیت کئی بیماریوں کا سامنا ہے۔.
واضح رہے کہ سموگ بڑھنے کی وجہ سے تمام پارکوں، کھیل کے میدانوں، تاریخی مقامات، یادگاروں، لاہور کے عجائب گھروں میں عوام کے داخلے پر 17 نومبر تک پابندی عائد کر دی گئی ہے جبکہ ہوٹلوں اور بازاروں کو رات 8 بجے تک کھولنے کی اجازت ہے۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور شہر کا کم از کم درجہ حرارت 19 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کی توقع ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کی توقع ہے۔
موسم کی پیشن گوئی کرنے والوں کے مطابق لاہور شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھURDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca