109
اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز) سموگ نے لاہور کے عوام کاپیچھے نہیں چھوڑا، صوبائی دارالحکومت لاہور آلودگی کے لحاظ سے دنیا کا پہلا شہر بن گیا ہے۔
باغوں کے شہر لاہور میں سموگ کی اوسط شرح 599 تک پہنچ گئی۔. موسم کی پیشن گوئی کرنے والوں کے مطابق اگلے ہفتے تک شہر میں بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور کا موسم سرد اور خشک رہے گا، شہر کا کم از کم درجہ حرارت 11 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 23 ڈگری ہوگا۔. درجہ حرارت 100 ڈگری سیلسیس تک جا سکتا ہے جبکہ شہر میں ہوا کی رفتار پانچ کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔.