سمارٹ لاک ڈاؤن کے تناظر میں لاہور سمیت پنجاب کے 10 اضلاع میں آج اور کل تعلیمی ادارے بند رہیں گے جس کا محکمہ سکول اینڈ ہائر ایجوکیشن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
پنجاب،سموگ کےباعث جمعہ اور ہفتہ کو سکول بند رکھنے کا فیصلہ
مارکیٹیں آج اور کل سہ پہر تین بجے کھلیں گی جب کہ اتوار کو کاروبار مکمل طور پر بند رہے گا، اتوار کو لاہور میں مال روڈ پر گاڑیوں کا داخلہ بند رہے گا جبکہ صرف سائیکل چلانے کی اجازت ہوگی۔
دوسری جانب مارکیٹوں کی بندش کے حوالے سے حکومتی فیصلے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے تاجروں کا کہنا تھا کہ حکومت بازاروں کے بجائے سرکاری دفاتر، بینک بند کرے، بازار 3 بجے کھلنے سے بڑا نقصان ہوگا
تاجر برادری کا کہنا تھا کہ حکومت جمعہ کو سہ پہر 3 بجے مارکیٹیں کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔
دوسری جانب آج بھی لاہور کو سموگ سے نجات نہ مل سکی، صوبائی دارالحکومت آج بھی فضائی آلودگی کے حوالے سے دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔