اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)پریریز کے جنگلاتی دھوئیں نے گریٹر ٹورنٹو ایریا کو لپیٹ میں لے لیا، پیر تک فضا گرد آلود اور دھندلی رہنے کا امکان ہے۔
انوائرمنٹ کینیڈا نے ہفتے کے روز ایک خصوصی فضائی معیار بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پریریز کے علاقوں سے اٹھنے والا جنگلاتی دھواں فضا کو آلودہ کر رہا ہے اور نظر کی حد کو محدود کر رہا ہے۔
بیان میں کہا گیا کہجنگلاتی دھوئیں کی وجہ سے فضائی معیار اور نظر کی حد قریبی فاصلے پر بھی مختلف ہو سکتی ہے، اور ہر گھنٹے کے بعد اس میں نمایاں فرق آ سکتا ہے۔”ملک بھر میں 700 سے زائد مقامات پر جنگلاتی آگ بھڑک رہی ہے، اور قومی محکمہ موسمیات کے انتباہات برٹش کولمبیا سے لے کر پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ تک جاری کیے جا چکے ہیں۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جیسے جیسے دھواں بڑھتا ہے، صحت کو لاحق خطرات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔
بیان میں کہا گیا آپ کو ہلکی اور عام علامات کا سامنا ہو سکتا ہے، جیسے آنکھوں، ناک اور گلے میں جلن، سر درد یا ہلکی کھانسی۔
زیادہ سنگین لیکن کم عام علامات میں گھرگھراہٹ، سینے میں درد یا شدید کھانسی شامل ہو سکتی ہے۔بیرونی کھیلوں، سرگرمیوں یا تقریبات کو کم کرنے یا ان کا وقت بدلنے پر غور کریں۔
اونٹاریو حکومت کے مطابق پیر کے روز فضائی معیار کی صحت کے انڈیکس کی سطح سات یا "زیادہ خطرے” پر پہنچنے کی توقع ہے۔
ورلڈ ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق، اتوار کی شام تک ٹورنٹو دنیا کے بدترین فضائی معیار رکھنے والے شہروں میں دوسرے نمبر پر تھا، جبکہ مونٹریال تیسرے نمبر پر موجود تھا۔