اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) بھارت کےمغربی بنگال کے ضلع بیر بھوم میں ایک پرائمری سکول میں دوپہر کا کھانے تقسیم کیا گیا جس میں مبینہ طور پر سانپوں کی آمیزش پائی گئی جس کے باعث درجنوںطلبہ بیمار ہو گئے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ کھانا تیار کرنے والے اسکول کے عملے نے دعویٰ کیا کہ دال سے بھرے کنٹینرز میں سے ایک میں سانپ ملا ہے۔
طالبات کی صحت کے حوالے سے سکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد طالبات کی حالت میں بہتری آئی جس کے بعد انہیں ڈسچارج کردیا گیا، تاہم ایک طالب علم ہسپتال میں زیر علاج ہے تاہم اس کی جان کو کوئی خطرہ نہیں