ملکہ کوہسار مری میں برفباری ،سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری

 

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ملکہ کوہسار مری میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں ٹریفک پولیس مری نے سیاحوں کے لیے ٹریفک ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

مری اور گلیات میں برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، ایوبیہ، نتھیا گلی، چھانگلہ گلی اور باڑیاں میں 3 سے 4 انچ تک برف پڑ چکی ہے
سیاح مری جانے کے لیے اچھی گاڑی کا انتخاب کریں، مری میں صرف لائسنس یافتہ ڈرائیور کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

یہ خبربھی پڑھیں

برفباری کے دوران مال روڈ پر ٹریفک کا داخلہ بند

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ منفی درجہ حرارت کی وجہ سے شہری گاڑی میں اینٹی کولنگ مائع استعمال کریں، برف باری کے دوران گاڑی کے ٹائروں پر چین کا استعمال کیا جائے۔

موسم سرما کی پہلی برفباری، موسم مزید سرد ہوگیا

ڈی ایس پی ٹریفک نے کہا کہ گاڑی میں ہیٹر استعمال کرنے کی صورت میں کھڑکیاں مکمل طور پر بند نہ کریں، برف باری کے دوران گاڑی کی رفتار کم کریں اور اوور ٹیکنگ سے گریز کریں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com