اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مریکی ریاست ٹیکساس میں برفانی طوفان کے باعث لاکھوں افراد تاریکی میں ڈوب گئے جب کہ مختلف حادثات میں 6 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق رواں ہفتے امریکا کے جنوبی حصے شدید برفانی طوفان نے متاثر کیے جس کے باعث ریاست ٹیکساس میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور سفری مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ٹیکساس میں 340,000 لوگ بدھ کی شام سے بجلی سے محروم ہیں ۔
PowerOutage.US کی رپورٹ کے مطابق آسٹن شہر اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بھی بجلی کی بندش کا سامنا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برفانی طوفان کے باعث امریکی ایئرلائنز کی جانب سے 2300 پروازیں منسوخ کی گئیں جن میں ڈیلاس اور آسٹن ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں
امریکا میں طوفان،سینکڑوں پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
میڈیا رپورٹس کے مطابق برفانی طوفان کے باعث درجنوں گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا جب کہ مختلف حادثات میں 6 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ نیشنل ویدر سروس نے اس طوفان کو ایک "طویل اور اہم” برفانی طوفان قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ طوفان اس وقت جنوبی میدانی علاقوں اور وسط جنوب سے گزر رہا ہے۔
موسمیاتی ایجنسی نے کہا کہ ٹیکساس کے ساتھ ساتھ لوزیانا اور شمالی جارجیا کے شہروں کو شدید بارشوں کی وجہ سے سیلاب کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
مزید پڑھیں