بالائی علاقوں میں برفباری،ملک بھر میں کڑاکے کی سردی

وادی کوئٹہ، زیارت اور قلات کے پہاڑوں پر برف باری کی وجہ سے موسم سرد ہو گیا ہے لیکن بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی گئی ہے.
محکمہ موسمیات کے مطابق استور میں درجہ حرارت منفی 16، اسکردو میں مائنس 11، گلگت میں مائنس 7، بلوچستان میں , قلات میں مائنس 2 اور کوئٹہ میں مائنس ایک ہے
محکمہ موسمیات کے مطابق بارش اور برف باری کا ایک نیا دور آج سے بلوچستان کے مختلف علاقوں میں داخل ہوگا.
بارش اور برف باری کے نئے اسپیل کے ساتھ پنجگور میں بارش کے امکانات ہیں جن میں نوشکی، چاغی، تربت، گوادر اور کیچ شامل ہیں، جب کہ کوئٹہ، قلات، چمن، زیارت، قلعہ عبداللہ، میں بارش کے امکانات ہیں, ٹوبہ اچکزئی اور کان مہترزئی، پہاڑوں پر برف باری کے امکانات ہیں.
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور لاہور میں سخت سردی پڑنے لگی ہے لاہور سمیت پنجاب میں شدید سردی کے ساتھ دھند کی حکمرانی بھی برقرار ہے.
موسم کی پیشن گوئی کرنے والوں کا کہنا ہے کہ جنوری میں راتیں سرد ہونے کا امکان ہے، ٹھنڈی ہوائیں سردی کی شدت میں اضافہ کریں گی.

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔