سوشل میڈیا پروائرل حکیم شہزاد اور دانیہ شاہ نے بڑا اعلان کردیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)دوسری شادی کے باعث سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی دانیہ شاہ نے آئندہ انتخابات میں حصہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔
چند روز قبل دانیہ شاہ نے اپنے ویڈیو بیان کے ذریعے حکیم شہزاد نامی اپنے وکیل سے دوسری شادی کی تصدیق کی تھی جس کے بعد دونوں نے اپنی شادی کی تقریب بھی منعقد کی۔
اپنی دوسری شادی کے اعلان کے بعد سے دانیہ شاہ اپنے شوہر حکیم شہزاد کے ساتھ مختلف خبر رساں اداروں اور مقامی صحافیوں کو انٹرویو دیتے ہوئے نظر آ رہی ہیں۔
اب ایک مقامی صحافی کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں حکیم شہزاد نے دانیہ شاہ کی سیاست میں انٹری کے حوالے سے اہم انکشاف کیا ہے۔
حکیم شہزاد نے کہا کہ میری اہلیہ دانیہ شاہ لودھراں سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گی، جبکہ میں خود شجاع آباد سے ایم این اے کا الیکشن لڑوں گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم دونوں میاں بیوی آئندہ الیکشن کی تیاری کر رہے ہیں، اگر ہم الیکشن میں کامیاب ہوئے تو پاکستان میں صدارتی نظام لائیں گے۔
پاکستان کے سیاسی رہنماؤں کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے حکیم شہزاد نے کہا کہ مجھ سے ایک صحافی نے سوال کیا کہ اگر عمران خان، آصف زرداری اور نواز شریف آپ کے سامنے ہوں تو آپ ان میں سے کس کے ساتھ بیٹھنا پسند کریں گے؟
انہوں نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ میں نے صحافی کو جواب دیا کہ میں ان کے ساتھ بیٹھنے کو ترجیح نہیں دوں گا کیونکہ میں خود لیڈر ہوں، کسی کی تقلید کیوں کروں۔
واضح رہے کہ حکیم شہزاد سے قبل دانیہ شاہ کی شادی مرحوم عامر لیاقت حسین سے ہوئی تھی، دوسری جانب حکیم شہزاد نے دانیہ سے چوتھی شادی کی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com