سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہونے والی پُروقار تقریب میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی، اعلیٰ سرکاری افسران اور پارٹی رہنما بھی موجود تھے۔

حلف برداری سے قبل سہیل آفریدی وزیراعلیٰ ہاؤس پہنچے، جہاں انہوں نے اپنے قریبی رفقا کے ہمراہ اجتماعی دعا کی۔ دعا کے بعد وہ گورنر ہاؤس روانہ ہوئے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

تقریب کے دوران جوش و خروش کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا، تاہم بڑی تعداد میں کارکنان کے اسٹیج کے قریب آنے سے کچھ بدنظمی پیدا ہوئی اور نعرے بازی بھی کی گئی۔ اس کے باوجود تقریب مجموعی طور پر خوشگوار ماحول میں مکمل ہوئی۔


سیاسی مبصرین کے مطابق سہیل آفریدی کے وزیراعلیٰ بننے سے صوبے میں نئی سیاسی صورتحال جنم لے سکتی ہے، اور ان کے سامنے سب سے بڑا چیلنج گورننس کے نظام میں بہتری اور امن و امان کی بحالی ہوگا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    📰 اقوامِ متحدہ سے تازہ ترین اردو خبریں