ہماری اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقے پریشان ہیں،جے یو آئی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)جمعیت علمائے اسلام ف کا کہنا ہے کہ جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقے پریشان ہیں اور وہی حلقے بے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں۔

جے یو آئی (ف) کے ترجمان اسلم غوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ جے یو آئی کی اپوزیشن اتحاد میں شمولیت کی خبروں سے کچھ حلقے دکھی ہیں اوربے بنیاد خبریں پھیلا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان قیادت کے بغیر اپوزیشن اتحاد میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ ان کے قائدانہ کردار کو اب کسی عہدے کی ضرورت نہیں۔ مولانا فضل الرحمان کی اتحاد میں شمولیت سے اپوزیشن مزید مضبوط ہو گی۔
اسلم غوری نے کہا کہ ہم آہستہ آہستہ گرینڈ الائنس کی طرف بڑھ رہے ہیں، ایسے بیانات اپوزیشن کے درمیان خلیج کو کم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی پارلیمنٹ میں تقریر کے بعد ان کی کردار کشی کی مہم چلائی جا رہی ہے۔ قوم جانتی ہے کہ موسمی بٹیر کہاں سے متحرک ہوتے ہیں۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    کالم / تجزیہ

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com