اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کوئٹہ کی عدالت نے اداروں کے خلاف ہتک عزت کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
کوئٹہ کی جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے حکم دیا ہے کہ عمران خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے۔
عمران نے اسلام آباد اور کوئٹہ میں درج مقدمات میں حفاظتی ضمانت کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔
عمران خان کے خلاف اداروں کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ بجلی روڈ تھانے میں درج ہے۔
عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
واضح رہے کہ دو روز قبل شہری عبدالخلیل کاکڑ کی جانب سے دائر مقدمے میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نے ریاستی اداروں پر بے بنیاد الزامات لگائے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ عمران خان نے ریاستی اداروں کے افسران کے خلاف بلاجواز اشتعال انگیز تقاریر کرکے نفرت پھیلائی۔
عمران خان نے کوئٹہ کیس میں حفاظتی ضمانت کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست بھی دائر کی تھی۔