سوناکشی سنہا کو شوہر نے کروڑوں کی لگژری کار تحفے میں دے دی

اردوورلڈ کینیڈا(ویب نیوز)بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کو ان کے شوہر ظہیر اقبال نے کروڑوں کی لگژری کار تحفے میں دی تھی۔سوناکشی سنہا نے اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے 23 جون کو شادی کی تھی اور اسی دن اس جوڑے نے اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی رجسٹر کرائی تھی۔
شادی کی نجی تقریب کے بعد، سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال نے ممبئی کے ایک لگژری ہوٹل بستیان میں ایک شاندار پارٹی (ولیمے) کی میزبانی کی، جس میں جوڑے کے اہل خانہ، دوستوں، رشتہ داروں اور بالی ووڈ کے اعلیٰ ستاروں نے شرکت کی۔
سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال شادی کی تقریب میں ایک لگژری کار BMW 7 میں ایک ساتھ پہنچے۔ بھارتی میڈیا پر قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ سفید رنگ کی لگژری الیکٹرک کار ظہیر اقبال نے اپنی دلہن سوناکشی کو تحفے میں دی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس پرتعیش BMW i7 کی قیمت تقریباً دو کروڑ بھارتی روپے ہے جس کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
ظہیر اقبال کی جانب سے انہیں کروڑوں کی گاڑی تحفے میں دینے کے بعد سوناکشی سنہا کے مداح کافی خوش ہیں جب کہ ہندو انتہا پسند اب بھی اس جوڑے کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ سوناکشی سنہا کو مسلمان اداکار ظہیر اقبال سے شادی کرنے پر ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر شدید ٹرولنگ کا سامنا ہے تاہم اداکارہ کے والد اور بالی ووڈ کے سینئر اداکار شتروگھن سنہا اپنی بیٹی کے دفاع میں سامنے آگئے ہیں۔
بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شتروگھن سنہا نے کہا کہ میری بیٹی نے کوئی غیر قانونی یا غیر آئینی کام نہیں کیا، یہ بے روزگار لوگ ہیں جو سوناکشی کو سوشل میڈیا پر ٹرول کر رہے ہیں۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    Jobs Hiring

    ویب سائٹ پر اشتہار کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

    اشتہارات اور خبروں کیلئے اردو ورلڈ کینیڈا سے رابطہ کریں     923455060897+  یا اس ایڈریس پرمیل کریں
     urduworldcanada@gmail.com

    رازداری کی پالیسی

    اردو ورلڈ کینیڈا کے تمام جملہ حقوق محفوظ ہیں۔ ︳    2024 @ urduworld.ca