اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پی ٹی آئی رہنما سینیٹر اعظم خان سواتی کو سینئر فوجی افسران کے خلاف بولنے پر ایک بار پھر گرفتار کر لیا گیا ہے ۔
پی ٹی آئی رہنما کو اتوار کی صبح اسلام آباد کے چک شہزاد میں واقع ان کے فارم ہاؤس سے حراست میں لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے کے سائبر کرائم سیل نے ایک ریاستی ادارے پر تنقید اور پاک فوج کے اعلیٰ حکام کے خلاف نازیبا زبان استعمال کرنے والے متنازعہ ٹویٹ کرنے والے اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ان کے ٹویٹس کے بعد ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔
ادھرفیصل کنڈی نے کہا کہ اس طرح کے بیانات کا مقصد دشمن ریاستوں کو خوش کرنا ہے۔
’’اگر ا ن کے پاس کوئی ثبوت ہے تو وہ سامنے لائے اور اگر اس میں سچائی ہے تو ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘