اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز)اسٹیبلشمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کا پاکستان تحریک انصاف سے کوئی رابطہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی معاہدہ کیا جا رہا ہے۔.
اسٹیبلشمنٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی کسی شخصیت کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کی بات چیت نہیں ہوئی ہے، مقتدرہ نہ تو بات کرنے کو تیار ہے اور نہ ہی موجودہ صورتحال میں اس کا امکان ہے، اسٹیبلشمنٹ 7 مئی کے اپنے موقف پر پوری طرح پرعزم ہے۔.
ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی پر عمران خان معافی مانگیں اس کے بعد بھی انہیں سیاسی حکومت سے بات کرنی پڑے گی۔
اسٹیبلشمنٹ ذرائع نے واضح کیا ہے کہ مقتدرہ پی ٹی آئی کے ساتھ معاہدے یا ان کی قانونی ریلیف کے حوالے سے کوئی کردار ادا نہیں کریں گے اور نہ ہی اس معاملے کا فیصلہ اس فورم پر کیا جائے گا، جب کہ کوئی بات کرنی ہو تو پاکستان تحریک انصاف کو سیاسی حکومت کے ساتھ بیٹھ کر ہی بات کرنی ہوگی۔