اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) جنوبی افریقہ نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے آخری میچ میں ویسٹ انڈیز کو چار وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔ پہلا میچ بارش کی وجہ سے نہیں کھیلا جا سکا۔
جنوبی افریقہ کی اننگز کی خاص بات مڈل آرڈر بلے باز ہینرک کلاسن کی دھواں دار سنچری تھی جس کی بدولت پروٹیز نے 261 رنز کا ہدف صرف تیسویں اوور میں حاصل کر لیا۔
ہینرچ نے صرف 61 گیندوں پر 15 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 119 رنز کی دھواں دار اننگز کھیل کر تین میچوں کی سیریز برابر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ یہ ہنرچ کی دوسری ون ڈے سنچری تھی۔اس سے قبل جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر مہمان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
یہ بھی پڑھیں
جنوبی افریقہ نے آئرلینڈ کو ٹی ٹوئنٹی سیریز میں کلین سویپ کر دیا
تاہم اوپنر برینڈن کنگ (72 رنز) کے علاوہ کوئی بھی بلے باز قابل ذکر کارکردگی نہ دکھا سکا۔ ویسٹ انڈیز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 48.2 اوورز میں 260 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ پروٹیز کی جانب سے مارکو جانسن، بیون فورٹن اور جیرالڈ کوٹزی نے دو دو بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ لونگی انگیڈی، وین پارنیل اور ایڈن مارکرم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
جنوبی افریقہ کی اننگز کا آغاز اچھا نہ ہو سکا اور 87 رنز پر ان کے 4 ٹاپ بلے باز پویلین لوٹ گئے۔ اس موقع پر مڈل آرڈر بلے باز ہیرنک کلاسن نے اپنی دھواں دھار بیٹنگ سے ویسٹ انڈین بولرز سے چھکے چھڑا لیے۔
انہوں نے صرف 61 گیندوں پر 15 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 119 رنز بنائے اور اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرکے سیریز برابر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔ آل راؤنڈر مارکو جونسن (43 رنز) نے بھی وکٹ پر رہ کر ہینرکلاسن کا ساتھ دیا۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزیری جوزف نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔