جنوبی وزیرستان ،پاک فوج کی کارروائیاں، 4جوان شہید،6 دہشت گردہلاک

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان پہلی جھڑپ شمالی وزیرستان کے علاقے غوریوم میں ہوئی، سیکورٹی فورسز نے موثر انداز میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا۔

آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز کی فائرنگ کے نتیجے میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔

فورسز کی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک تبسم الحق، سپاہی نعیم اختر اور سپاہی عبدالحمید شہید ہوگئے۔

دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقے اسمان منزہ میں ہوئی  جہاں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی فرمان علی شہید ہوگیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید سپاہی فرمان علی کی عمر 25 سال ہے اور ان کا تعلق ضلع کشمور سے ہے، شہید لانس نائیک تبسم الحق کی عمر 36 سال ہے اور ان کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے، شہید سپاہی نعیم اختر کی عمر 30 سال ہے اور ان کا تعلق ضلع کشمور سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے، سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مضبوط کرتی ہیں۔

نگران وزیراعظم نے دہشت گردوں سے جھڑپ میں سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اس وقت تک دہشت گردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2024 اردو ورلڈ کینیڈا