اردو ورلڈ کینیڈا ( و یب نیوز )پہلی بار فیفا ویمنز ورلڈ کپ جیت کر تاریخ رقم کرنے والی اسپین ٹیم کی کپتان مبارکباد کے بجائے شدید تنقید کا سامنا ہے۔
اسپین کی خواتین فٹبال ٹیم نے گزشتہ روز فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی بار عالمی ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ رنگا رنگ ٹرافی اور تقسیم انعامات کی تقریب فتح کے جشن کا اختتام ہوا۔
اسپین کی تاریخی فتح پر ملک بھر میں جشن منایا جا رہا ہے تاہم رائل اسپینش فٹ بال فیڈریشن (آر ایف ای ایف) کے صدر لوئس روبلز کو شدید تنقید کا سامنا ہے۔انہیں ٹرافی او ایوارڈز کی تقریب میں فٹ بال کھلاڑی جینی ہرموسو کو بوسہ دینے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ صدر لوئس روبلز فیفا کے عہدیدار کی حیثیت سے تقریب میں اسٹیج پر موجود تھے۔
اسی پوزیشن میں لوئس روبلز نے سپین کے کھلاڑیوں کو میڈل پہنائے اور گال پر بوسہ بھی دیا لیکن مڈفیلڈر ہرموسو کے ہونٹوں پر بوسہ دیا۔ اس غیر متوقع اقدام سے کھلاڑی بھی پریشان تھے۔اسپین کے فٹبال چیف کو دنیا بھر میں اس اقدام پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور سوشل میڈیا پر صارفین نے ان سے استعفیٰ کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
ٹیم انتظامیہ، کپتان اور فیفا کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تاہم متاثرہ کھلاڑی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں لکھا کہ انہیں ان کا یہ عمل بالکل پسند نہیں آیا۔جس پر ہسپانوی فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ لوئیس روبلز نے سپین کے ریڈیو سے گفتگو میں کہا کہ یہ دو افراد کے درمیان جیت کے جشن کا ایک سادہ سا مظاہرہ تھا، اس میں حیرانی کی کوئی بات نہیں۔